کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں حملے ،ڈپٹی کمشنر مسلح افراد کے قبضے میں،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں حملے ،ڈپٹی کمشنر مسلح افراد کے قبضے میں،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع نوشکی، مستونگ،چاغی، قلات،خاران،گوادر ،کیچ میں پیر کی صبح مسلح عسکریت پسندوں نے کئی حملے کیے حملے میں اب تک 2پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ 4مسلح عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ڈپٹی کمشنر نوشکی حسین ہزارہ مسلح عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے،کوئٹہ میں ہزارگنجی، سریاب روڈ، زرغون روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے وزیراعلیٰ ہائوس جانے والے ریڈ زون کے قریب دھماکہ ہوا۔ مشرقی بائی پاس پر واقع پولیس تھانے پر حملہ کیاگیا،نیوسریاب تھانے اور پولیس ٹریننگ کالج کے اطراف بھی شدید فائرنگ کی آوازسنی گئیں ،اسی طرح مستونگ میں مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ، پولیس تھانہ، سینٹرل جیل، سابقہ لیویز ہیڈکوارٹر، نجی بینک اور کیسکو آفس کو نشانہ بنایا گیاخاران میں مسلح افراد کے حملے میں شاہد ملازئی سمیت متعدد افراد جاںبحق ہوگئے ،دوسری جانب کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.