کوئٹہ پولیس کے 43آفیسران کو ترقی ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے رینک پہنائے
ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کوئٹہ پولیس میں ترقی پانے والے 43آفیسران کو رینک پہنائے ۔منگل کے روز کوئٹہ پولیس کے آفیسران کی رینک پیننگ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان سمیت محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ترقی دے کر سب انسپکٹر جبکہ 19 ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنایا گیا، جنہیں ان کے نئے رینکس لگائے گئے۔ ترقی پانے والے افسران کے اہلِ خانہ بھی تقریب میں موجود تھے، جن کی شرکت نے اس موقع کو مزید یادگار اور باوقار بنا دیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور افسران کو عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور فرائض کی ادائیگی میں مزید پیشہ ورانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments 0