پاکستان کی فوج کے ترجمان ادارے 'آئی ایس پی آر' نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمعرات کو دو مختلف آپریشنز میں 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔جمعے کو ایکس پر جاری بیان میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہرنائی ضلعے میں فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 30 انڈین اسپانسرڈ خوارجی ہلاک ہو گئے۔دوسرا انٹیلی جینس آپریشن پنجگور کے ضلعے میں کیا گیا جہاں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جن کا تعلق فتنہ الہندوستان (بلوچستان لبریشن آرمی) سے تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا جب کہ پنجگور میں ایک بینک سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔
Comments 0