پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے وفاقی وزیر صحت سیدمصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میڈیکل طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کو درپیش تعلیمی و انتظامی مشکلات سے وزیر صحت کو آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر طلبہ کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے کا جائزہ لے کر مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ کو درپیش مسائل کے حل اور طبی تعلیم کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔
Comments 0