صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں میں صوبے کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں،اسپیکر بلوچستان

صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں میں صوبے کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں،اسپیکر بلوچستان
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ )عبدالخالق خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔جمعہ کے روز رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین کی جانب سے بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق قرارداد پیش کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا اور مسائل کے باعث پسماندہ صوبہ ہے، لہذا صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 85 اور قومی اسمبلی میں نشستیں 20 سے بڑھا کر 28 کی جائیں۔اس موقع پر اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے زور دیا کہ اگر صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جا رہی ہیں تو انہیں 85 تک محدود رکھنے کے بجائے 90 تک بڑھانے پر بھی غور کیا جانا چاہیے، تاکہ بلوچستان کی مثر اور منصفانہ نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.