میر سرفراز بگٹی کے وژن پر عملدرآمد: رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 51 گرفتار، 18 دکانیں سیل

میر سرفراز بگٹی کے وژن پر عملدرآمد: رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 51 گرفتار، 18 دکانیں سیل
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارروائی کے دوران 254 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 51 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 45 افراد کو جیل منتقل کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 18 دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن (سٹی) میں 65 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ سب ڈویژن (صدر) میں 70 دکانوں کی چیکنگ کے دوران 10 افراد گرفتار اور 4 دکانیں سیل کی گئیں۔ سب ڈویژن (سریاب) میں 74 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 13 افراد کو گرفتار کیا گیا، 10 افراد کو جیل منتقل کیا گیا اور 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ اسی طرح سب ڈویژن (کچلاک) میں 47 دکانوں کی جانچ پڑتال کے دوران 8 افراد کو گرفتار اور 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.