اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,573 روپے کمی کے بعد 462,844 روپے سے کم ہو کر 457,271 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 424,289 روپے سے کم کر 419,180 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے اضافے کے بعد 8,894 اور دس گرام چاندی کی قیمت 31 روپے اضافے کے بعد 7,625 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,171 ڈالر سے کم ہو کر 5,106 ڈالر ہو گئی۔
Comments 0