وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی تمام متعلقہ مشینری کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے نے کہا کہ پاکستان۔ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں تفتان بارڈر پر ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرحدی علاقوں میں انتظامی اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ آنے والے افراد کی آمد و رفت کو منظم اور محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر امیگریشن، سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں تاکہ پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 1979 افراد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جن میں 37 سفارتکار بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے تمام افراد کو ضروری سہولیات، رہنمائی اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور حکومت بلوچستان اس عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے تحت سرحد پر آنے والے افراد کو بھرپور تعاون اور سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments 0