آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس نے امن کے قیام کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کیلئے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے 1115 آفیسران اور جوانوں نے خون کا نذرانہ دیا ہے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پولیس اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علامہ طاہر اشرفی کی سربراہی میں قومی پیغام پاکستان امن کمیٹی کے علما کرام کے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آغا محمد یوسف بھی موجود تھے ۔اس موقع پر آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے وفد میں شامل علما کرام صوبہ بلوچستان آمد پر خوش آئند کہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پورا خط اور بلوچستان متاثر ہوا ہے۔بلوچستان پولیس قیام امن کے لئے دستیاب وسائل کے مطابق بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ مسلمان اور ہر پاکستانی ذی شعور شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قیام امن کیلئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علما کرام کا مثبت اور اہم کردار ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وہ معاشرے میں سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے دین اسلام کے اصولوں کو اجاگر اور عام شہری کی معاشرے میں مثبت اور اہم ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے ایک موثر کردار ادا کر رہے ہیں ۔اور اس اہم پہلو کو پروان چڑھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قومی پاکستان امن کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علما اور اقلیتی برادری کی موجودگی ملک میں مکتبہ فکر کی یگانگی کا اظہار اور اتحاد کو ظاہر کرتی جو کہ خوش آئند ہے اس موقع پر نیشنل پیغام پاکستان امن کمیٹی کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی اور وفد نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ سمیت دیگر واقعات کو بلوچستان پولیس کی جانب سے بڑی جوانمردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچایا ۔ جیسے قومی امن کمیٹی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ بلوچستان پولیس نے فرائض کی بجا آوری کے دوران تاریخ میں پاکستان کی تمام صوبوں سے زیادہ قربانیاں دی ہے جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد زیادہ ہے ۔1115 بلوچستان پولیس کے سپوتوں نے امن کے قیام کے لیے عوام کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیگر تاریخ رقم کی ہے جیسے ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق نے سب سے پہلے دنیا میں پولیس فورس کا نظریہ پیش کیا اور قیام امن دیا ۔آج اسی پولیس کی وجہ سے ہم سکھ اور چین کی نیند سورہے ہیں ۔انہوں نے بلوچستان پولیس کے تمام آفیسران اور جوانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments 0