انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہرنے کہاہے کہ معاشرے میں منفی سرگرمیاں رکھنے والو ں کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیںہے ، ہماری قوم ہمیشہ ملک و صوبے کی بہتری اور فرقہ واریت اور منافرت کے خلاف تما م مکاتب فکر کو متحد رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہیں ہم کسی کو گروہ بندی اور مذہبی منافرت کرنے کی اجاز ت نہیں دینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے قائدین سے جمعرات کے روز ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر 21رمضان یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے جلوس کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیااجلا س کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر رہنماں کی شہادت کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی ، آئی جی پولیس بلوچسان محمد طاہر نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تما م علما کرام کو ایک اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں اپنے خطابات اور مجالس میں فرقہ واریت فتنہ گروہی اور اختلافات بھڑکانے والے شرپسند وں پر نظر رکھنے اور ان کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی سرگرمیاں رکھنے والو ں کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند شرپسند ہمیں ختم کرنے کے درپے ہیں ہمیں ایسی کالی بھیڑیوں پر نظر رکھنے کی ضرور ت ہے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی سے نمٹنے کے علاو ہ امن و امان کو برقرار رکھنے جرائم پیشہ کے خلاف اولین کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاپر زور دیتے ہوئے کہا کہ21رمضان المبارک شہادت حضرت علی کے جلوس تعین کئے گئے روٹس کو استعمال کرتے ہوئے مقررہ وقت پر اختتام کے لئے کوشاں رہیں اجلاس بلوچستان شیعہ کا کانفرنس کے شرکا کے بلوچستان کے ماضی کی طرح حالیہ دہشت گردی میں صف اول میں رہ کر کئی قیمتی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ہمیشہ ملک و صوبے کی بہتری اور فرقہ واریت اور منافرت کے خلاف تما م مکاتب فکر کو متحد رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہیں ہم کسی کو گروہ بندی اور مذہبی منافرت کرنے کی اجاز ت نہیں دینگے ۔ اور اس کا عملی مظاہر ہ کئی موقع پر ہم اہل سنت علماکرام کے ہمراہ مشترکہ طور پر یک آوازر ہی ہے اور رینگے ہم موجودہ بھائی چارے کی فضا کومکدر کرنے کی کسی کو اجاز ت نہیں دیں گے ملک اور صوبے کے استحکام کے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلوچستان پولیس خصوصا کوئٹہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے اپنا بہترین کردار ادر کر رہی ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں اجلا س کے آخر میں ملک اور صوبے کے ترقی اور بہتری اور سربلندی کے علاوہ بلوچستان پولیس شہدااور پسماندہ گان کے صبر کے لئے دعا کی گئی ۔
Comments 0