نیب بلوچستان کے زیراہتمام ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ میں''نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار'' کے موضوع پر سیمینار

نیب بلوچستان کے زیراہتمام ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ میں''نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار'' کے موضوع پر سیمینار
بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں، نیب بلوچستان نے ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ میں ''نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار'' کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاسیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباء کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان کی قیادت میں طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلباء بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباء کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر ایف جی بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل عاطف عظیم و دیگر فیکلٹی ممبران، نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سیمینار کا اختتام پر نیب کی جانب سے پرنسپل ایف جی کالج کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔ بعدازاں کالج میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نیب افسران، کالج کے اساتذہ، لیکچرارز اور طلباء نے شرکت کی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.