پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی کا زیر تعمیر عمارت کا دورہ، کام کے معیار کا جائزہ

پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی کا زیر تعمیر عمارت کا دورہ، کام کے معیار کا جائزہ
پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حاجی ولی محمد نورزئی نے بدھ کے روز کوئٹہ کے نام سے منسوب زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران متعلقہ حکام نے پارلیمانی سیکرٹری کو منصوبے کی پیش رفت اور تعمیراتی کام کے مختلف مراحل سے متعلق بریفنگ دی۔ حاجی ولی محمد نورزئی نے عمارت میں جاری کام کے معیار کا معائنہ کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو اعلی معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر عوام کے لیے کارآمد ثابت ہو۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.