بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، تین کلینکس پر جرمانے، لیبارٹری کا اچانک معائنہ

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، تین کلینکس پر جرمانے، لیبارٹری کا اچانک معائنہ
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی)کی اینٹی کویکری ٹیم نے غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خاتمے اور ضابطہ جاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوئٹہ کے علاقے کلی بریزئی اور کیچی بیگ میں مختلف طبی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ٹیم نے مجموعی طور پر چار جنرل پریکٹیشنر (جی پی)کلینکس کا معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تین کلینکس پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ ایک کلینک کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ قوانین کے مطابق بی ایچ سی سی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کرے۔دوسری جانب کمیشن کی ٹیم نے کوئٹہ کے مصروف تجارتی علاقے جناح روڈ پر واقع ایک اسٹینڈ الون لیبارٹری کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طبی ادارے کی رجسٹریشن کی حیثیت کا جائزہ لینا اور کی پی ایس اے (Key Patient Safety Area) معیار پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا، جو بی ایچ سی سی سے عارضی لائسنس کے حصول کیلئے لازمی شرط ہے۔ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ کے مطابق یہ کارروائیاں Balochistan Healthcare Commission Act, 2019 اور بی ایچ سی سی لائسنسنگ و اینٹی کویکری ریگولیشنز 2024 کے تحت کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد صوبے میں صحت کے شعبے کو منظم بنانا، مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور عطائیت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔بی ایچ سی سی کے فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کاکڑکے مطابق صوبے بھر میں صحت کے مراکز کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور مریضوں کی حفاظت کے معیارات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایسے معائنے جاری رہیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.