نائب وزیرِاعظم کی کویت کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا

نائب وزیرِاعظم کی کویت کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا
اسلام آباد۔(اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں حالیہ پیش رفت بشمول کویت پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِاعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے فوری طور پر مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.