اسلام آباد (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پر روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب پر روانہ ہوگئے۔
وہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں جاری کشیدگی ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہورہا ہے اور پاکستان یہ کردار ضرر ادا کرتا رہے گا۔
Comments 0