بلوچستان حکومت نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان بنایاہے جس 11 سے لاکھ 88 ہزار روزگار کے مواقع ملیں گے، معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند

بلوچستان حکومت نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان بنایاہے جس 11 سے لاکھ 88 ہزار روزگار کے مواقع ملیں گے، معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
کوئٹہ۔ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے كہا ہے كہ بلوچستان حکومت نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان بنایاہے جس سے11لاکھ 88 ہزار افراد كو روزگار کے مواقع ملیں گے صوبای کابینہ نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان كی منظوری دی ہے ، پلان پر چار ٹریلین روپے خرچ ہونگے ۔ جمعرات كو وزیراعلی سیكرٹریٹ کوئٹہ میں پریس كانفرنس كرتے ہوے شاہد رند نے كہا كہ بلوچستان کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل بھی شریک ہوئے اور موجودہ حکومت نے ایسے منصوبے پر کام کیا جس پر سابق حکومت نے کام نہیں کیا، پلان میں سیکورٹی کے مسائل اور دیگر شعبوں پر عمل درآمد کیاجائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے كہا ہے كہ پلان پر چار ٹریلین روپے خرچ ہوں گے اور وفاق کے علاوہ دیگر ادارے فنڈنگ کریں گےاس سے 11لاکھ 88 ہزار روزگار کے مواقع ملیں گے ،شاہد رند نے كہا كہ یہ منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ یے اس منصوبہ کا ڈرافٹ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیاجائے گا كیونكہ آنے والے دنوں میں اس پر عمل درآمد کرنے سے بہت سے مسائل ملنے نمٹا جاسکتا گا،شاہد رند نے كہا كہ عسکری قیادت کی رہنمائی بھی منصوبے میں شامل ہے انھوں نے كہا كہ نئے ڈویژن انتظامی امور کو مدنظر رکھکر بنائے گئے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.