اس میں کوئی شک نہیں کہ پرویزخٹک،شفقت محمود ،شاہ محمود اورمیری رائے تھی کہ فوج سے تعلقات خراب نہ کی جائیں،فواد چوہدری

اس میں کوئی شک نہیں کہ پرویزخٹک،شفقت محمود ،شاہ محمود اورمیری رائے تھی کہ فوج سے تعلقات خراب نہ کی جائیں،فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اس میں کوئ شک نہیں کہ پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور میری یہ ہی رائے تھی کہ فوج سے تعلقات کو خراب نہ کریں ، اسٹیبلشمنٹ کی نظام میں حیثیت صرف خواہشوں سے ختم نہیں ہوسکتی، لیکن ہمارے جذباتی دوست خود باہر نکل گئے اور عمران خان سمیت ہمیں نہ صرف پارلیمان سے باہر کرا دیا بلکہ تشدد، جیلوں اور خاندانوں کو مصیبتوں میں ڈال دیا!! اب بھی میری رائے کوئ خفیہ نہیں اگست میں عمران خان صاحب سے آخری بار ملا ان کو پھر کہا فوج سے سیاسی سپیس لینا ہی اصل سیاست ہے اگر کنپٹی سے بندوق لگی ہو گی تو سیاست نہیں کر سکتے ہم Militant نہیں ہیں سیاست کی space ہو گی سیاست کر سکتے ہیں نہیں ہو گی نہیں کر سکتے! اگر ہمیں مکمل باہر کیا جاتا ہے ہماری جگہ بندوق والے لیں گے جو بلوچستان میں ہوا لیکن اس صورت میں بھی ہمار کوئ جگہ نہیں وہ بندوق والے جانیں اور یہ بندوق والے جانیں، سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنی ہوتی ہے کوئ دو بدو لڑائیاں نہیں کر سکتے، بات physical لڑای پر آئ تو فوج جیتے گی جو اس کام کیلئے تربیت یافتہ ہیں ہمارا کام سیاست ہے لڑائ نہیں!! عمران خان نے ہماری بات نہ مان کر غلطی کی اور اب بھی ہمیں فوج سے سپیس ہی لینے کی حکمت کرنی ہو گی، عمران خان کو ہزار دن سے اوپر جیل میں ہو گئے، چونتیس ہزار لوگ جیلوں میں گئے، باون لوگ جان سے گئے ملک انتہائ تقسیم کا شکار ہے، اس کا کوئ فائدہ نہیں ہوا، نعرے لگا کر غائب ہو جانا کوئ حکمت عملی نہیں ہو سکتی!! لیکن بہرحال یہ ایک رائے ہے جولوگ لڑائ اور انقلاب کو حل سمجھتے ہیں وہ انقلاب کے آئین میرے نزدیک انقلاب ریاست اور عوام کو کمزور کرتے ہیں اس لئے کہ آرڈر ختم ہو جاتا ہے بہتر طریقہ Engagement تھا اور اور اب بھی Engagement ہی ہے!!

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.