کوئٹہ / نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیرسینیٹرمولانا عبدالواسع نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیرمین اسلم بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ عبدالخالق بلوچ ، چیرمین محراب بلوچ ، چنگیز حئی بلوچ بھی موجود تھےسینیٹر عبدالشکور ، مولانا محمد اکرم اور محمود احمد بھی مولانا عبدالواسع کے ہمراہ تھے ملاقات میں خضدار میں ہونے والے ضمنی انتخابات سمیت بلوچستان کی موجودہ پیچیدہ صورتحال حقیقی سیاسی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگاکر مصنوعی قیادت کو فارم 47کے ذریعے عوام پر مسلط کرنے پر گفت و شنید کی گئی اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائی جائے جس کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا دونوں رہنماوں نے اس امر پراتفاق کیا کہ جب تک بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں ہوگی بلوچستان میں بے چینی اور خلفشار کم نہیں ہوگا جس کے لیئے حقیقی سیاسی جماعتوں کا آپس میں رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور بلوچستان کی سطح پرسیاسی جماعتوں پر مشتمل مضبوط اتحاد تشکیل دینے کے لیئے موثر لائحہ عمل پر اتفاق کی گئی۔
Comments 0