پنجاب کے مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

پنجاب کے مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
پنجاب کے مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلیں۔پنجاب کے مزید سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف اضلاع کے مزید 2735 اسکولز نجی افراد چلائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلیں، 31 مارچ تک نجی شعبے سے افراد اسکولز حاصل کرنے کیلئے اسکروٹنی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے 247، خانیوال کے 157، فیصل آباد 112، بہاولنگر کے 150، لاہور کے 42، چنیوٹ کے 82، لیہ کے 92، قصور کے 94، ملتان کے 128 اسکول نجی شعبے کو دیئے جائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایسے اسکولز نجی شعبے کو ملیں گے جن میں 100 سے زائد طلباء اور 2 ٹیچر موجود ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب 10 ہزار سے زائد اسکولز نجی شعبے کے حوالے کرچکا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.