بلوچستان اسمبلی نے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران26قوانین 11سرکاری 30غیرسرکاری قراردادیں پاس کیں
بلوچستان اسمبلی نے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران26قوانین 11سرکاری 30غیرسرکاری قراردادیں پاس کیں ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کے جاری کردہ دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی 12صوبائی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 26بل و ایکٹ پاس کئے گئے 4بل اسٹیڈنگ کمیٹیوں کو بھیجی گئی ہیں حکومت کی جانب سے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 11قراردادیں پاس کی گئیں جبکہ پرائیویٹ ممبرز کی جانب سے 30قراردادیں پاس کی گئی ہے اسی طرح ارکان اسمبلی کی جانب سے 25توجہ دلائو نوٹسز پیش کی گئیں جبکہ 114سوالات ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کروائے گئے ہیں ،اسمبلی کے 4ان کیمرہ اجلاس منعقد ہوئے ہیں ،دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 92دن اجلاس کی کارروائی چلائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ بلوچستان کی 12ویں اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی کے دوران 12قوانین ،18سرکاری قراردادیں29پرائیویٹ قراردادیں ،64سوالات اور6توجہ دلائونوٹسز نمٹائے گئے ۔
Comments 0