بلوچستان کی فطرت اور حیاتیاتی تنوع ہماری قومی میراث ہے،جمال شاہ کاکڑ کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام

بلوچستان کی فطرت اور حیاتیاتی تنوع ہماری قومی میراث ہے،جمال شاہ کاکڑ کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کی جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع ہماری قومی اور قدرتی میراث کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی پہاڑی سلسلوں سے لے کر ساحلی علاقوں تک موجود جانور، پرندے اور نباتات نہ صرف ہمارے ماحولیاتی توازن کے لیے ضروری ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ان کی حفاظت لازمی ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے عوام اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جنگلی حیات کی بقا اور ماحول کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور شہری ایک ساتھ مل کر غیر قانونی شکار، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات کریں تاکہ بلوچستان کی فطرت اور اس کے قیمتی جاندار محفوظ رہیں۔آخر میں جمال شاہ کاکڑ نے صوبے کے عوام اور دنیا بھر کے پاکستانی شہریوں کو جنگلی حیات کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کی اور سب سے اپیل کی کہ وہ اس دن کو تحفظ اور شعور کے لیے ایک موقع کے طور پر استعمال کریں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.