اسلام آباد (اے پی پی):خوشحال خان کاکڑ نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نومنتخب رکن سے حلف لیا ۔ خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا تھا۔
انہوں نے عام انتخابات میں این اے 251 شیرانی،ژوب،قلعہ سیف اللہ کی نشست پر پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیاتھا تاہم الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا سید سمیع گیلانی کو کامیاب قرار دیا تھا۔
Comments 0