صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران سے مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے منگل کے روزمنسٹر پی ایچ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی عمل، انتظامی امور اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔ اس موقع پر صوبے میں امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور بین المحکماتی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اجتماعی کاوشوں سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔ مشیر امیر حمزہ زہری نے اس موقع پر کہا کہ باہمی مشاورت اور مضبوط رابطہ کاری کے ذریعے صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments 0