ملکی اور علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بریفنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ

ملکی اور علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بریفنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی اور علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بریفنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کل ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وہ باقاعدہ دعوت نامے جاری کریں گے۔اعظم نذیر تارڑ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم تمام سیاسی قائدین کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے تاکہ ملکی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جا سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی سلامتی کے اہم معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.