آپریشن غضب للحق،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے زمینی حملے ناکام بنا دیئے گئے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 67 افغان کارندے ہلاک، وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایک ایف سی جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، عطاء اللہ تارڑ

آپریشن غضب للحق،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے زمینی حملے ناکام بنا دیئے گئے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 67 افغان کارندے ہلاک، وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایک ایف سی جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد۔(اے پی پی):افغان طالبان کی جانب سے شمالی بلوچستان میں 16 مقامات پر زمینی حملے اور 25 مقامات پر فائر ریڈ جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے اور 12 فائر ریڈ کئے گئے جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے منگل کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں آپریشن غضب للحق کے حوالے سے 3 مارچ صبح 10 بجے تک کی خصوصی اپڈیٹ شیئر کی جس کے مطابق افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔ تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کے ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔ فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.