*ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن*
*22 افراد گرفتار، جیل منتقل*
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کی روشنی میں ائیرپورٹ روڈ پر نالے کے اوپر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تجاوزات کے باعث نالے کا پانی بند ہو کر سڑک پر بہہ رہا تھا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے کارروائی کرتے ہوئے نالے پر قبضہ کرنے والے 22 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ روڈ پر کسی بھی قسم کی تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نالوں پر قبضہ کرکے پانی کا راستہ بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
Comments 0