اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):حج 2026 کے عازمین کی تربیت کے لئے نصاب کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن کی زیر صدارت ہوا ۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج 2026 کے لیے تربیتی پروگرام یکم جنوری سے شروع ہو گا۔
ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنا لازمی ہو گا۔عازمین حج اپنے شیڈول کے مطابق تربیتی پروگرام میں لازمی شرکت کریں۔تربیتی شیڈول کی اطلاع بذریعہ پاک حج 2025 موبائل ایپ، ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے کی جائے گی۔
تربیتی پروگرام عازمین حج کی مناسک اور انتظامی امور سے درست آگہی کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اور حاجی کیمپوں کے تجربہ کار ماسٹر ٹرینرز اور علماء ملٹی میڈیا کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے۔ سربراہ نصاب کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم خان نے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان کے علاوہ فہد احمد، رانا محمد مجاہد اور دیگر ماسٹر ٹرینرز نے اجلاس میں شرکت کی ۔
Comments 0