کوئٹہ پولیس نے سال 2025ء کے دوران منشیات،اسلحہ ،چوری سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات میں8070ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ ومنشیات برآمدگی کے 1145 مقدمات درج کئے ہیں ،11ماہ کے دوران111قتل ،39اندھے قتل اور19جنسی زیادتی کے کیسز حل کئے ہیں ۔ترجمان ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025سے 30نومبر 2025ء تک 574منشیات کے مقدمات درج کرکے 586ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا ان کے قبضے سے 1016کلوگرام چرس، 2.65ہیروئن،52کلوگرام آئس،151بوتل برآمدکرلئے گئے ہیں ،11ماہ کے دوران اسلحہ برآمدگی کے 571مقدمات درج کرکے 571ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے ،جن کے قبضے سے 591پسٹلز، 33ایس ایم جیزو ایل ایم جیز،116رائفل گن،12ہزار206گولیاں،144میگزین برآمدکئے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق 11ماہ کے دوران 44گاڑیاں برآمدکرکے 284ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ 814مفرور ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ 142مغویوں کو بازیاب کرایاگیاہے ،جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 5ہزار827ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے ،رپورٹ کے مطابق 124موبائل فونز اور 37سونے کی انگوٹیوں کے علاوہ 442مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہے جبکہ 10ہزار585لیٹرپیٹرول اور 1959لیٹر ڈیزل قبضے میں لی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 11ماہ کے دوران 111قتل کے کیسز،39اندھے قتل کے کیسز کے علاوہ 19جنسی زیادتی کے کیسز حل کئے گئے ہیں ۔
Comments 0