کوئٹہ بلدیاتی انتخابات 2025: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیم متحرک، قانونی کارروائی کا عندیہ

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات 2025: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیم متحرک، قانونی کارروائی کا عندیہ
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات 2025: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیم متحرک، قانونی کارروائی کا عندیہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 2025 کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ممنوعہ انتخابی تشہیری مواد ہٹا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم بھی شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک ہے تاکہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے واضح کیا کہ تمام امیدواران انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی، اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت انتخابی مہم 26 دسمبر بروز جمعہ رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے بعد کوئی بھی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے خبردار کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کودو سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام اور امیدواران سے کہا ہے کہ وہ شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.