جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اختتام پذیر

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اختتام پذیر
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اختتام پذیر جیپ ریلی کے تمام ریسرز کیلئے ایک کروڑ نقد انعام کا اعلان کیا..... گورنر جعفرخان نے نوابزادہ جعفرخان کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی دی ..... دیگر تمام کیٹیگریز میں جیتنے والے ریسرز میں بھی انعامات تقسیم کیے۔ کوئٹہ15دسمبر: اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اتوار کی شام اپنے اختتام کو پہنچی جس کے مہمان خصوصی گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل تھے۔ تاريخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 نوابزادہ جعفر خان مگسی نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کیا اور جیت اپنے نام کر لیا۔ اس تقریب میں جھل مگسی اور اس سے متصل دیگر علاقوں کے سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت ملک بھر سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی جنہوں نے صحرائی علاقوں میں مقابلہ کرتے ہوئے ریسرز کو داد دی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک کروڑ نقد انعام کا اعلان کیا اور دیگر تمام کیٹیگریز میں جیتنے والے ریسرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس تاریخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 کو شاندار کامیابی قرار گیا، گورنر بلوچستان مندوخیل ، وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، وفاقی وزیر تجارت میر جام کمال، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور دیگر اہم اشخاص کی موجودگی نے ریلی کے جوش اور وقار میں اضافہ کیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.