سال2025میں 2945مقدمات ،22ہزار914ملزمان گرفتار،بلوچستان پولیس نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
بلوچستان پولیس نے سال2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے 8رینجزکوئٹہ،لورالائی،ژوب، قلات، سبی،رخشان ،مکران اورنصیرآباد رینج میں سال 2025کے دوراء کل 1507منشیات کے مقدمات درج کئے گئے جن میں 1589ملزمان کوگرفتار کرکے 3903کلوگرام چرس، 1781کلوگرام افیون ،20کلوگرام ہیروئن، 252کلوگرام آئس ،2.3کلوگرام کرسٹل، 570کلوگرام شیشہ ،4564شراب کی بوتلیں اور3904بیر کی بوتلیں برآمدکرلی گئی ہے اسی طرح اسلحہ کے 1438مقدمات درج کرکے 1447ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے ،جن کے قبضے سے 1483پسٹل، 118ایس ایم جیز گن،187رائفل وشاٹ گن ،39ہزار786رائونڈز ،1175میگزین اور 21کلومیگرا دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق 111چھینی گئی گاڑیاں اور880موٹرسائیکلیں برآمدکرلی گئی ہے دی باغوان کے مطابق بلوچستان بھر میں سال2025ء کے دوران 725اشتہاری ملزمان ،4799مفرور ملزمان ،10عدالت سے مفرور ملزمان کوگرفتارکرنے کے علاوہ ،255مغویوں کو بازیاب کرایاگیاہے جبکہ مختلف جرائم میں ملوث 14ہزار344ملزمان کے علاوہ 103گینگز کے کارکندے اور 74اکائونٹرز کئے گئے ہیں ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کارروائیوں کے دوران 6کروڑ 97لاکھ 22ہزار555روپے نقدی ،286موبائل فونز،35گولڈ کی سیٹیں برآمدکرلی گئی ہے ،کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 21ہزار477لیٹر پیٹرول،2لاکھ 34ہزار766لیٹر ڈیزل برآمدکرکے 1110غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں اسی طرح 35ہزار438ممنوعہ کالے شیشے ہٹائے گئے ٹریفک جرمانوں کی مد میں 16کروڑ 86لاکھ 45ہزار 176روپے وصول کئے گئے کل 2لاکھ 49ہزار206ٹریفک چالان کئے گئے ،550کی مد میں1868گاڑیاں وموٹرسائیکلیں اور 411کے دفعے کے تحت21ہزار462گاڑیاں وموٹرسائیکلیں قبضے میں لی گئی ہے ۔
Comments 0