اینٹی کرپشن اٹیبلشمنٹ بلوچستان کی نصیرآباد میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں پر کارروائی ،2آفیسران گرفتار

اینٹی کرپشن اٹیبلشمنٹ بلوچستان کی نصیرآباد میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں پر کارروائی ،2آفیسران گرفتار
بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے بے جا استعمال اور بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے تحت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے ۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر(انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن نصیرآباد کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرانویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے نصیرآباد کے گائوں شبیر بھنگر ڈیرہ مراد جمالی میں پروٹکشن بند اور 4تالاب کی نام نہاد ترقیاتی اسکیم میں بڑے پیمانے پر غبن کے انکشاف کے بعد محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کے 2آفیسران کو گرفتارکرلیاگیا، واضح رہے کہ اس اسکیم میں زمینی کام سرانجام دئیے بغیر ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی جس سے سرکاری خزانے کو تقریباََ4کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچا ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسکیم کا کوئی وجود ہی نہیں ہے اور کاغذی کارروائی کے ذریعے بڑی رقم ہڑپ کرلی گئی ۔ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سعید کھوسہ اورسابق سب انجینئر علی مردان کو گرفتارکرلیاگیا،گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیاجائیگا ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.