اسلام آباد(دی باغوان نیوز)خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ 2 سے متعلق مقدمے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق عمران خان کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ انہیں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 (امانت میں خیانت) کے تحت 10 سال قیدِ سخت جبکہ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت 7 سال قید کی سزا دی گئی۔
عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی انہی دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کے مطابق اس کیس میں مزید قانونی کارروائی اور اپیل کا امکان موجود ہے۔
Comments 0