سردار اختر جان مینگل پر سفری پابندی، بلوچستان ہائی کورٹ کا پولیس کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم

سردار اختر جان مینگل پر سفری پابندی، بلوچستان ہائی کورٹ کا پولیس کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم
سردار اختر جان مینگل پر سفری پابندی کا معاملہ، ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد عدالت نے آئی جی/ڈی آئی جی پولیس بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ بی این پی سربراہ سردار اختر جان مینگل کا نام کچھ عرصہ قبل نو فلائی لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈالا گیا تھاجس کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اسے عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے سردار اختر جان کا نام (پی این آئی ایل) کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا، وفاقی حکومت کا نام نکالنے کے بعد، بلوچستان حکومت نے ایک نئی ایف آئی آر کی بنیاد پر آئی جی پولیس بلوچستان کے ذریعے وفاقی حکومت سے نام ایک بار پھر ایک دوسری فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی۔عدالتی سماعت کے بعد ایڈووکیٹ ساجد ترین نے کہا کہ سارا کیس سردار اختر جان کو ان کے سیاسی موقف کی وجہ سے ٹارگٹ کرنے اور دباؤ ڈالنے پر مبنی ہے۔ ہم ظلم کے خلاف عدالتوں اور عدالتوں کے باہر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ See less

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.