عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 8900 روپے اور فی اونس 89 ڈالر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 8900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 7630 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 89 ڈالر کمی سے فی اونس 4627 ڈالر پر آگیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 238 روپے کم ہوکر 7811 روپے ہوگئی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.