اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پی ٹی اے ٹریبونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیلئے 18 مئی تک مہلت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پی ٹی اے ٹریبونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیلئے 18 مئی تک مہلت دے دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ٹریبونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیلئے 18 مئی تک مہلت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت تک ممبر فنانس تعینات نہ ہوا تو وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔ پی ٹی اے ٹریبونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک اور موقع دے دیا۔ عدالت نے حکومت کو ممبر فنانس کی تعیناتی کیلئے 18 مئی تک مہلت دیدی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ممبر فنانس تعینات نہ ہوا تو وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔ حکم نامے کے مطابق ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کی صورت میں سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون بھی پیش ہوں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.