کابینہ ڈویژن کا سینیٹ کو وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز

کابینہ ڈویژن کا سینیٹ کو وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز
کابینہ ڈویژن کا سینیٹ کو وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز، صرف مشیروں و معاونین کی تعداد اور نام فراہم کردیے۔ سینیٹر ہدایت اللہ کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کابینہ ڈویژن نے صرف وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد اور نام فراہم کردیئے۔ کابینہ ڈویژن کے جواب کے مطابق وزیراعظم کے 3 مشیر رانا ثناء اللہ، محمد علی اور پرویز خٹک ہیں، وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی ہیں، جن میں طارق فاطمی، محمد صادق، طارق باجوہ، حذیفہ رحمان، مبارک زیب، طلحہ برکی اور فہد ہارون شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کے گوشوارے کابینہ ڈویژن کے پاس دستیاب ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.