وفاقی حکومت کا سندھ کو رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 45 فیصد کم شئیر دینے کا انکشاف

وفاقی حکومت کا سندھ کو رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 45 فیصد کم شئیر دینے کا انکشاف
اسلام آباد(سما نیوز)وفاقی حکومت نے سندھ کو رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 45 فیصد کم شئیر دینے کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری دستاویز سماء کو موصول ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق سندھ کا شیئر 20 کھرب 95 ارب 57 کروڑ روپے مقرر تھا، وفاق نے 9 ماہ میں سندھ کو 11 کھرب 40 ارب 47 کروڑ روپے دیئے، وفاق نے سندھ کو 3 ماہ میں 9 کھرب 55 ارب 10 کروڑ روپے دینے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کا شیئر 19 کھرب 27 ارب 32 کروڑ روپے بنتا ہے، 9 ماہ میں سندھ کو 10 کھرب 37 ارب 54 کروڑ روپے دیئے گئے، تیل، گیس، معدنیات میں سندھ کا شیئر ایک کھرب 16 ارب 43 کروڑ روپے ہے، 9 ماہ میں سندھ کو 76 ارب 34 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق آکٹرائے ضلع ٹیکس میں سندھ کا شیئر 51 ارب 81 کروڑ روپے ہے، 9 ماہ میں سندھ کو 26 ارب 58 کروڑ روپے دیئے گئے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.