اسلام آباد(دی باغوان)پاکستان نے قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں، پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے اور 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا، پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کرچکا ہے۔
آئی ایم ایف اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔
Comments 0