ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 21.02 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
اسلام آباد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین امریکی ڈالر کے اضافے کے بعد یہ 21.02 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 15.90 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.12 ارب ڈالر تھے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 15,902.5 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔
Comments 0