صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں ،بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرمحمدصادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان پرامن صوبہ ہے صوبے کے حالات خراب کرنے کیلئے بین الاقوامی قوتیں جن کی بلوچستان میں زیادہ دلچسپی ہے ،امن وامان لازمی جز ہے ،انہوں نے کہاکہ دو چیزیں ایک حکومت اور ایک ریاست ان دونوں کو الگ رکھیں ،بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے ،
Comments 0