بچے پھلوں کی اقسام سے پہلے طیاروں کی پہچان سیکھنے پر مجبور: یونیسیف

بچے پھلوں کی اقسام سے پہلے طیاروں کی پہچان سیکھنے پر مجبور: یونیسیف
اقوام متحدہ(بی بی سی )بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بچوں کی حالتِ زار کا جائزہ پیش کیا گیا ہے، وہ بچے کہ جو مسلسل جنگوں کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے ایک ماہ کے دوران 340 سے زائد بچے ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں 216 اموات اور 1767 زخمی شامل ہیں، لبنان میں 124 بچے ہلاک اور 413 زخمی ہوئے، اسرائیل میں چار بچے ہلاک اور 862 زخمی ہوئے، جبکہ کویت میں ایک بچہ ہلاک ہوا۔ بحرین میں چار بچے زخمی اور اردن میں ایک بچہ زخمی ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ سے زائد بچے بمباری اور جبری انخلا کے احکامات کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جس سے کئی محلے اور قصبے خالی ہو گئے ہیں۔ ’بچے جو پھلوں کی اقسام سے پہلے طیاروں کی پہچان سیکھتے ہیں‘ کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں ان بچوں یا ان کے والدین کے بیانات شامل ہیں جنھوں نے جنگ کے دوران ادارے سے بات کی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.