امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ’بہت اچھی بات چیت‘ ہو رہی ہے۔ لیکن وہ تہران کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر ’بلیک میل‘ نہیں کرنے دیں گے۔بی بی سی کے مطابق سنیچر کو اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران گذشتہ 47 سال سے ایسا ہی کرتا آیا ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ’ایران کے ساتھ ہمارا لین دین 100 فیصد مکمل نہیں ہو جاتا۔‘
Comments 0