ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی شرائط کی خلاف ورزی ہے: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی شرائط کی خلاف ورزی ہے: پاسدارانِ انقلاب
تہران (بی بی سی)اس سے قبل ایران کی بحریہ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی جاری رکھنا ’جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی‘ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ایران اور امریکہ نے دو ہفتے کی مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جس کے دوران اُنھوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے جہاز رانی کی اجازت دی جائے گی۔ اہم شپنگ لین کو ایران نے دوبارہ بند کر دیا ہے اور ایران کی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت تک بند رہے گی جب تک کہ ایرانی جہازوں اور بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔ اپنے تازہ بیان میں اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے آبنائے ہرمز پر دیے گئے بیانات کوئی جواز نہیں رکھتے۔‘ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے رہنما آبنائے کو بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن امریکہ انھیں ’بلیک میلنگ‘ نہیں کرنے دے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.