ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں: مسعود پزشکیان

ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں: مسعود پزشکیان
بی بی سی کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت جوہری معاملے پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری اختلافات میں یہ ایک اہم معاملہ ہے۔ ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے مسعود پزشکیان کے حوالے سے کہا کہ ’ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق کا استعمال نہیں کر سکتا، لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ کیوں؟ وہ کون ہے جو کسی ملک کو اس کے حقوق سے محروم کرے؟‘ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کو ایک ’سفاک، خونخوار دشمن‘ کا سامنا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران جنگ کا مطالبہ نہیں کر رہا ہے بلکہ اپنا دفاع کر رہا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.