تہران(بی بی سی)ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہے کہ اُن کا مُلک امریکہ کے ساتھ پاکستان میں بات چیت کے دوسرے دور میں شرکت کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔‘
تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ نے ماضی کے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ایسی روش کبھی مثبت نتائج نہیں دے سکتی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز ہی سے امریکہ نے اس کی خلاف ورزی کی اور ہم نے اس بارے میں پاکستانی ثالث کو آگاہ کر دیا تھا۔‘
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ’بحری ناکہ بندی نافذ کر کے امریکہ نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، ہم پچھلے مذاکرات کے دوران امریکہ کے حملوں کو نہیں بھلا سکتے۔‘
انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھیں گے، اگر امریکہ اور اسرائیل نئی جارحیت شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہماری مسلح افواج اس کے لیے تیار ہے اور وہ اس کا مناسب جواب دیں گی۔‘
Comments 0