اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی سربراہی میں ایک وفد نے ایرانی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ وفد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار اور سینیٹر عبدالقادر بھی شامل تھے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر کی سربراہی میں وفد نے اپنے دورہ کے دوران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایران میں معصوم شہریوں اور سکول کے بچوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر ذمہ دارانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران کا وسیع حکومتی اور فوجی نظام ریاستی استحکام کو برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں نے ایرانی قوم کو پہلے سے زیادہ متحد کر دیا ہے۔
Comments 0