بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیرقانونی سرگرمیوں پر 2کلینکس سیل 2پر جرمانہ عائد کردیا

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیرقانونی سرگرمیوں پر 2کلینکس سیل 2پر جرمانہ عائد کردیا
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیرقانونی سرگرمیوں پر 2کلینکس سیل 2پر جرمانہ عائد کردیا۔فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ کاکڑ نے اے پی پی کوبتایاکہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی معائنہ ٹیم نے بدھ کو کوئٹہ کے علاقے غوث آباد، سیٹلائٹ ٹائون میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف صحت مراکز کا دورہ کیا۔کارروائی کے دوران ایک ایکسرے یونٹ کے ساتھ کام کرنے والے ایک آرتھوپیڈک کوئیک پریکٹیشنر کو غیر قانونی سرگرمیوں پر سیل کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح ایک دانتوں کے کلینک میں کام کرنے والے عطائی کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر کے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں، دو پولی کلینکس پر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ تین جنرل پریکٹیشنر کلینکس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے تاکہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عطائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی بھی غیر قانونی طبی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.