ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس، پرائس کنٹرول،تجاوزات سمیت مختلف امور سے متعلق اہم فیصلے

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس، پرائس کنٹرول،تجاوزات سمیت مختلف امور سے متعلق اہم فیصلے
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بدھ کو انتظامی آفیسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور افسران کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات، امتحانی مراکز میں ڈیوٹی، مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کے دورے، اور اسکولوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ لیاقت بازار، قندہاری بازار، جناح روڈ، جوائنٹ روڈ اور ائیرپورٹ روڈ پر بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائیوں کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں۔ تندوروں اور قصابوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے مین شاہراہوں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.