کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سٹی پولیس کا مالی باغ میں شادی ہال پر چھاپہ میوزیکل پروگرام میں شراب نشے میں رقص اور شور شرابا کرنے والے 10افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں قبضے میں لے کر ہال کو سیل کر دیا جبکہ مالک اور پروگرام آرگنائزز کے خلاف مقدمہ درج پولیس کے مطابق مالی باغ میں واقع نجی شادی ہال میں ہفتے کی شب میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا پروگرام میں تیز آواز میں میوزک چلایا جا رہا تھا جبکہ ہال میں موجود 30سے زائد نوجوان اور خواجہ سرا شراب کے نشے میں رقص کرتے ہوئے شور شرابا کر رہے تھے اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر نشے میں دھت 10نوجوان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں قبضے میں لے کر ہال کو سیل کر دیا جبکہ مالک اور پروگرام آرگنائزز کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔
Comments 0